11
پشاور (پاک ٹوڈے): ملاگوری واقعے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ڈی پی او خیبر کو عارضی طور پر پولیس ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے واقعے کی انکوائری 7 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں واقعے کی ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حکام کے مطابق واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو مقررہ مدت میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جس کی بنیاد پر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
