اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھجوائے گئے 5 ارب روپے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا جواب ارسال کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری سالک حسین نے اپنے جواب میں پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے سابقہ مؤقف کا دفاع کیا ہے۔ تاہم جواب کے مندرجات اور اس میں پیش کیے گئے مؤقف کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب حکومت پر کرپشن کے الزامات عائد کرنے پر چوہدری سالک حسین کو 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا تھا۔ نوٹس میں ان کے الزامات کو بے بنیاد، غیر مصدقہ اور ہتک آمیز قرار دیا گیا تھا۔
چوہدری سالک حسین اس سے قبل اپنے بیان پر قائم رہنے اور قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کر چکے تھے۔
