وانا میں گاڑی پر فائرنگ، ملا نذیر کے سابق ساتھی مارا گیا، ایک شخص زخمی

وانا (پاک ٹوڈے): جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے علاقے ڈوگ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں کلعدم تنظیم کے سابق کمانڈر ملا نذیر کے سابق ساتھی محمد خالد مارے گئے، جبکہ ان کا ایک ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔

ڈی ایس پی وانا سرکل اصغر علی شاہ اور پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شام اس وقت پیش آیا جب محمد خالد اور نور غلام رستم بازار سے واپس اپنے گھر ڈوگ جا رہے تھے۔ قبرستان کے قریب پہلے سے گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں محمد خالد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ دوسرے زخمی شخص، نور غلام کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

Related posts

ڈی آئی خان میں گندگی کے ڈھیر سے دستی بم مل گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا

پشاور: انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر نبی جان مبینہ طور پر لاپتہ

این سی سی آئی اے کا ہنی ٹریپ اور سائبر فراڈ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن، 26 ملزمان گرفتار