چاغی: کوئٹہ-تفتان شاہراہ پر سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ، مالبردار گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی

چاغی (پاک ٹوڈے): ضلع چاغی کے علاقے چارسر میں کوئٹہ-تفتان شاہراہ پر مالبردار موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے قافلے کی حفاظت پر مامور سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپ کی اطلاع ہے، جس کے دوران متعدد مالبردار گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق نا معلوم مسلح افراد نے تجارتی سامان لے جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا، جس پر سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ حملے کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیلی ہوئی ہے۔ حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان اور تباہ کاریوں کی حتمی تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Related posts

پشاور: انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر نبی جان مبینہ طور پر لاپتہ

این سی سی آئی اے کا ہنی ٹریپ اور سائبر فراڈ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن، 26 ملزمان گرفتار

کرک میں پولیس اہلکاروں پر حملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اظہار افسوس