27
کراچی (پاک ٹوڈے): پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے کمی سے 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 884 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
