14
کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کے وزیر خزانہ ملا محمد ناصر اخوند ایرانی حکام کی باضابطہ دعوت پر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران روانہ ہوگئے۔
افغان وزارت خزانہ کے مطابق دورے کے دوران ملا محمد ناصر اخوند ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ، کسٹمز کے شعبے میں تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق ملاقاتوں میں افغانستان اور ایران کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئیں گے۔
