نیو اورلینز (پاک ٹوڈے): امریکی شہر نیو اورلینز میں کارگو جہاز اور مسافروں سے بھرے کروز شپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 32 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تصادم کے بعد کروز شپ ایک جانب جھک گیا۔ حادثے کے وقت جہاز میں 120 سے زائد افراد سوار تھے، جنہیں امدادی کارروائیوں کے دوران بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
حادثے کے بعد دریائے مسیسیپی میں جائے وقوعہ کے قریب بحری جہازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کردی گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جہازوں کے تصادم میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، تاہم 32 زخمی افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ انہوں نے امدادی کارروائیوں میں کوسٹ گارڈ اور دیگر ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
