اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کا باقاعدہ آغاز ملک بھر میں بے پناہ ملی جوش و جذبے، چراغاں اور پروقار تقریبات کے ساتھ ہو گیا ہے۔
دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، جبکہ مساجد میں نمازِ فجر کے موقع پر ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ رات 12 بجتے ہی ملک کے تمام بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان میں جشن کا ماحول بن گیا اور شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت نے قوم کو 79 ویں جشنِ آزادی کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کے خلاف مادرِ وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لیے ثابت قدم ہیں اور ملک کے امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔
- راولپنڈی: سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے والا مبینہ حملہ آور جوابی کارروائی میں مارا گیا۔
- حکومت سے مذاکرات ناکام: گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل، اشیائے خوردونوش نایاب ہونے لگیں
- دوباندو میں مسلح افراد کے ہاتھوں امن کمیٹی کے 4 ارکان کا اغوا، علاقے میں خوف
- مکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی مشترکہ خشکی، بحری اور فضائی مشقوں کا فیصلہ
