13
بٹگرام (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کے علاقے آلائی میں جنگل کی ملکیت کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات بلیجہ جنگل میں پیش آیا، جہاں جنگل کی ملکیت کے معاملے پر دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کرگیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
واقعے میں گیلال قبیلے کے 4 جبکہ کلوچ قبیلے کے 3 افراد ہلاک ہوئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جس کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق علاقے کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
