تہران (پاک ٹوڈے): ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف نئی جنگ شروع کی تو مغربی ایشیا سے یورپ تک اس کارروائی میں شریک تمام امریکی اور اتحادی فوجی اڈے ایرانی حملوں کے جائز اہداف ہوں گے۔
عرب نشریاتی ادارے المدین کو دیے گئے انٹرویو کے مندرجات سامنے آنے کے بعد محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے کوئی مقام محفوظ نہیں رہے گا۔
انٹرویو میں محسن رضائی نے کہا کہ ایران اپنے یورینیم پروگرام سے متعلق مؤقف پر ایک ذرہ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے نئے حملوں کی صورت میں تہران اپنے فوجی ردعمل کا دائرہ وسیع کر سکتا ہے۔
