15
واشنگٹن/تہران (پاک ٹوڈے): امریکی فضائیہ نے ایران کے جزیرے لارک میں واقع ملٹری تنصیبات پر بڑا فضائی حملہ کیا ہے۔
امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ پاسدارانِ انقلاب جزیرہ لارک پر راکٹ داغنے کی تیاری میں مصروف تھے، جس کے پیشِ نظر کارروائی کرتے ہوئے ایرانی فوج کے 2 میزائل لانچرز کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام خطے میں پیش آنے والے حالیہ تناؤ اور حملوں کے خطرے کے پیشِ نظر پیشگی دفاعی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی حکام کی طرف سے اس کارروائی اور جانی و مالی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
