تہران/واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی فضائیہ کی جانب سے ایران کے جزیرہ لارک پر کیے گئے فضائی حملے کے بعد ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے جوابی کارروائی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لارک جزیرے پر امریکی حملے کے جواب میں اردن میں قائم امریکی و اتحادی عسکری اڈوں ‘کنگ حسین’ اور ‘الازرق’ ایئربیسز کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
اس سے قبل امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب جزیرہ لارک میں راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے، جس کے پیشِ نظر پیشگی دفاعی کارروائی کرتے ہوئے 2 ایرانی میزائل لانچرز کو تباہ کر دیا گیا۔
