12
چارسدہ (پاک ٹوڈے): گورنمنٹ پرائمری اسکول بوسہ خیل نمبر 2 کی خستہ حالی تاحال برقرار ہے، جبکہ ایک سال قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو شکایت درج کرانے کے باوجود مسئلے کے حل کے لیے کوئی مؤثر اقدامات سامنے نہیں آسکے۔
اہل علاقہ نے اسکول کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عمارت کی حالت بہتر بنانے اور طلبہ کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
