Pakistan

مولانا فضل الرحمان کا آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی پر سخت ردِعمل ​صوبوں کی تقسیم کے بجائے حقوق کا تحفظ کیا جائے؛ آئین ٹوٹا تو سنبھالنا مشکل ہوگا: سربراہ جے یو آئی ​اسلام آباد (پاک ٹوڈے): جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صوبوں کی تقسیم اور ان کے آئینی حقوق میں کمی کی تجاویز پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کو بائی پاس کرنے سے ملک میں شدید انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ​ولادت النبی ﷺ کی مناسبت سے اپنے پیغام اور میڈیا گفتگو کے دوران جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو ملنے والے مالی و انتظامی وسائل پر سیندھ لگانے کے بجائے ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کا اصل مقصد عدل و مساوات کا نفاذ ہونا چاہیے، جبکہ پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے زور دیا کہ ملک، قوم اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کو تقسیم کرنے کی پالیسی قومی مفادات کے منافی ہے۔ ​انہوں نے واضح کیا کہ دینی مدارس کی تعلیم کو ہدف بنانا یا پارلیمنٹ کو نظر انداز کر کے قانون سازی کرنا آئینی و جمہوری نظام کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہوگا، لہٰذا تمام اداروں کو آئین کی بالادستی کا احترام کرنا چاہیے۔

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صوبوں کی تقسیم اور ان کے آئینی حقوق میں کمی کی تجاویز پر سخت ردِعمل کا…

Read more

پاکستان کی افغانستان کے متبادل وسطی ایشیائی راستوں تک رسائی کی کوشش اور اس کے معاشی اثرات

پاکستان کی افغانستان کے متبادل وسطی ایشیائی راستوں تک رسائی کی کوشش اور اس کے معاشی اثرات پاک ٹوڈے کی خصوصی رپورٹ 2021 کے بعد پاکستان اور افغانستان کے تجارتی…

Read more

سینیٹ کے مسلم امیدوار عبدالسید کی پاکستان میں جمہوریت اور عسکری مداخلت پر شدید تنقید

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی ریاست مشی گن سے سینیٹ کے نامزد مسلم امیدوار عبدالسید (Abdul El-Sayed) نے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور جمہوری نظام پر شدید تنقید کرتے ہوئے بانی پی ٹی…

Read more