ایف آئی اے کی تیسری بڑی کارروائی، مزید 50 غیر ملکی گرفتار

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز اور سائبر کرائمز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلازے سے مزید 50 غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا ہے۔

اس سے قبل 250 غیر ملکیوں کو اڈیالہ اور اٹک جیل منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ ڈی پورٹیشن کے پہلے مرحلے میں 50 ویتنامی باشندوں کو ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے غیر ملکی باشندوں پر بیرونِ ملک مقیم شہریوں کے ساتھ آن لائن فراڈ، بلیک میلنگ اور مالی فوائد حاصل کرنے کے الزامات کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایف آئی اے اور پولیس کے مطابق اب تک حراست میں لیے گئے 671 غیر ملکیوں کو ‘فارن بلیک لسٹ’ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ذریعے متعلقہ ممالک کو ان کے شہریوں کی مجرمانہ سرگرمیوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے، جبکہ تحقیقات کا دائرہ کار پی ٹی اے، ایف بی آر اور ایس ای سی پی تک بڑھا دیا گیا ہے۔

Related posts

اپر دیر میں شدت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ کو آگ لگا کر جلا دیا۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں ایئر کنڈیشنر کا کمپریسر پھٹنے سے ہولناک حادثہ؛ 14 نومولود بچے جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر کوآڈ کاپٹر ڈرون حملہ، 20 اہلکار زخمی