صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 30 روز کی توسیع: محکمہ داخلہ پنجاب

لاہور (پاک ٹوڈے): پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 30 دنوں کی توسیع کر دی ہے، جس کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی قائم رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق آؤٹ ڈور ڈرون آپریشنز پر عائد یہ پابندی سیکیورٹی حالات کے تناظر میں بڑھائی گئی ہے اور تمام ضلعی انتظامیہ و پولیس کو اس پر بلاامتیاز عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ تاہم، شادی ہالز یا مارکیز کے اندر محدود پیمانے پر چھوٹے ڈرونز کا استعمال مشروط طور پر جائز ہوگا، جس کی تمام تر ذمہ داری تقریب کے منتظمین پر عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی و انٹیلی جنس اداروں کو اپنے آپریشنل امور کے لیے ڈرون اڑانے کی استثنیٰ حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ زرعی، آبی اور تحقیقی مقاصد کے لیے ڈرون کا استعمال ضلعی سطح پر قائم ‘سیف ڈرون یوزیج کمیٹی’ کی تحریری اجازت سے مشروط کیا گیا ہے۔

Related posts

پاکستان نے اپنی معیشت کو سہارے کے لیے امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی مالیاتی سہولت کا مطالبہ کیاہے، وزیر خزانہ

اپر دیر میں شدت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ کو آگ لگا کر جلا دیا۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں ایئر کنڈیشنر کا کمپریسر پھٹنے سے ہولناک حادثہ؛ 14 نومولود بچے جاں بحق