مسجد تباہ، متعدد شہری جاں بحق، علاقے میں خوف و ہراس

تفصیلی خبر (پاک ٹوڈے): ضلع کرم کے علاقے وسطی کرم میں پاڑا چمکنی کے نزدیک گنڈاؤ خوارے کے مقام تالی میں مبینہ فضائی حملے کے نتیجے میں متعدد عام شہریوں کے جاں بحق ہونے اور ایک مسجد کو نشانہ بنائے جانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس فضائی کارروائی میں نہ صرف عام شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں بلکہ گنڈاؤ عالم زئی گاؤں میں واقع ایک مقامی مسجد کو بھی براہِ راست نشانہ بنا کر شدید نقصان پہنچایا گیا۔ پرامن آبادی پر اس نوعیت کے شدید حملوں اور مقدّس مقامات کی حرمت کی پامالی پر علاقے کے عوام، قبائلی مشرین اور انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے سخت ردِعمل اور تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔

مقامی ذرائع اور طاقتور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آبادی والے علاقوں اور عبادت گاہوں کو یوں نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور انسانی اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ حملے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور عوام کی جانب سے فوری شفاف تحقیقات کا مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔

Related posts

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال زیرِ بحث

سہیل آفریدی کا 13 اکتوبر کو صوابی میں آئندہ لائحہ عمل دینے کا اعلان

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اور مذاکرات ساتھ ساتھ جاری رکھنے کا فیصلہ