لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی موٹرسائیکل سوار نوجوانوں پر فائرنگ،1 نوجوان جاں بحق، 3 شدید زخمی

لکی مروت (پاک ٹوڈے): ضلع لکی مروت کے علاقے مش منصور (حدود تھانہ شہباز خیل) میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں پر بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق نوجوانوں کا ایک گروہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔ اشارہ نہ سمجھنے یا رفتار تیز ہونے کی بنا پر فورسز کی جانب سے سیدھی فائرنگ کر دی گئی، جس سے شاہد نامی نوجوان جاں بحق اور اس کے ساتھی خون میں نہا گئے۔

علاقہ مکینوں اور انسانی حقوق کے حلقوں نے غیر مسلح شہریوں اور نوجوانوں پر اس نوعیت کے بیجا طاقت کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر براہِ راست گولی چلا دینا قانون اور انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کی سخت خلاف ورزی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اعلیٰ حکام سے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Related posts

پاکستان نے اپنی معیشت کو سہارے کے لیے امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی مالیاتی سہولت کا مطالبہ کیاہے، وزیر خزانہ

اپر دیر میں شدت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ کو آگ لگا کر جلا دیا۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں ایئر کنڈیشنر کا کمپریسر پھٹنے سے ہولناک حادثہ؛ 14 نومولود بچے جاں بحق