23
لوئر (پاک ٹوڈے): دیر لوئر کے علاقے خال شلفلم میں دیر اپر سے پشاور جانے والی یوٹانگ بس ڈمپر اور موٹر کار سے ٹکرانے کے بعد گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور خال رورل ہیلتھ سینٹر اور تیمرگرہ اسپتال منتقل کردیا۔
