7
پشاور (پاک ٹوڈے): جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل مارا گیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس کانسٹیبل کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی مارا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مارے گئے کانسٹیبل کی شناخت سلام دوتانی کے نام سے ہوئی ہے۔
