کراچی (پاک ٹوڈے): شہر کے علاقے منظور کالونی میں گھر سے 22 سالہ نوجوان کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں منظور کالونی عوامی چوک، گلی نمبر 26 میں طیبہ مسجد کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد جمع کرنے کے بعد لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردی۔
متوفی کی شناخت 22 سالہ احمد ولد بابر کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایچ او بلوچ کالونی شہزادہ سلیم کے مطابق ابتدائی معلومات میں سامنے آیا ہے کہ نوجوان نے مبینہ طور پر بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی۔ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے اور مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں۔
