اپرا دیر ( پاک ٹوڈے): مقامی ذرائع کے مطابق اپرا دیر کے علاقے ڈوبانڈو میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر حملوں میں ملوث مقامی شدت پسندوں بشمول اجمل صافی اور الیاس کے گھروں کو آگ لگا دی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق یہ اقدام اہلکاروں پر پرتشدد حملوں کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے تاثر دیا گیا ہے کہ علاقے میں امن کی بحالی ضروری ہے۔ تاہم، قانونی اور حقوق کے ماہرین کی جانب سے مکانات کو آگ لگانے اور اجتماعی سزا کی اس نوعیت پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ کسی فرد کے عمل کا خمیازہ پورے خاندان یا جائیداد کو دینا آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے اصولوں سے منافی ہے، اس لیے مشتبہ عناصر کو قانون کے دائرے میں لا کر عدالتوں سے سزا دلوانا ہی پائیدار حل ہے۔
