1
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 270 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 315 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں زخمی ہونے والے 107 افراد کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 208 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔
