17
اٹک (پاک ٹوڈے): اٹک پل پر رکاوٹیں ہٹانے اور مبینہ توڑ پھوڑ کے معاملے پر پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں 250 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ متعدد کارکنوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد کی جانب اعلان کردہ لانگ مارچ کے پیش نظر اٹک پل پر رکاوٹیں کھڑی کرکے اسے بند کردیا تھا۔
