بنوں (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے شہر بنوں کے مصروف ترین علاقے منڈان چوک گیٹ کے قریب پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ممکنہ تخریب کاری کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق منڈان چوک گیٹ کے قریب کھڑی ایک مشکوک موٹر سائیکل میں بم نصب ہونے کی اطلاح ملی تھی، جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔ آپریشن اور بم کو ناکارہ بنانے کی عمل کے دوران ایک معمولی نوعیت کا دھماکا ہوا، تاہم پیشگی حفاظتی اقدامات کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں جبکہ متعلقہ حکام نے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
