14
پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین رہنماؤں تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو پشاور ہائیکورٹ کے باہر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق تینوں رہنماؤں کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) آرڈیننس کی دفعہ 3 کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں کی گرفتاری پشاور ہائیکورٹ کے باہر عمل میں آئی۔
