20
کراچی (پاک ٹوڈے): عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 49 ڈالر فی اونس کم ہوکر 3 ہزار 891 ڈالر پر آگئی۔
مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 900 روپے کمی ہوئی، جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 201 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے کا ہوگیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 111 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 467 روپے ہوگئی۔
