واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی ریاست جارجیا میں ڈیموکریٹ امیدوار کیشا لانس باٹمز نے گورنر کا انتخاب جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ وہ امریکا کی تاریخ میں پہلی سیاہ فام خاتون گورنر منتخب ہوئی ہیں۔
کیشا لانس باٹمز نے ریپبلکن امیدوار رک جینسن کو شکست دی۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ جارجیا کی پہلی خاتون اور پہلی سیاہ فام گورنر بھی بن گئی ہیں۔
امریکی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس نے جارجیا میں گورنر کی نشست ریپبلکنز سے چھین لی۔ مختلف ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو متعدد اہم مقابلوں میں برتری حاصل ہے۔
امریکی ریاستوں ورمونٹ، ورجینیا، جنوبی کیرولائنا، جارجیا اور فلوریڈا کے مختلف علاقوں میں پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج مرتب کیے جا رہے ہیں۔
