17
جمرود (پاک ٹوڈے): ضلع خیبر کے علاقے جمرود کے چپری میں انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے پولیو سپروائزر جلیل خان کو اغواء کر لیا۔
ڈی پی او وقار احمد کے مطابق جلیل خان انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد انہیں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے اہم راستوں پر ناکہ بندیاں بھی کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع خیبر میں گزشتہ روز سے سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔
