15
تہران (پاک ٹوڈے): ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری محسن رضایی نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب اس بات پر متفق ہیں کہ مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کی ذمہ داری خطے کے ممالک کو خود اٹھانی چاہیے اور بیرونی مداخلت کی روک تھام ضروری ہے۔
طلوع نیوز کے مطابق، چار ملکی اجلاس کے بعد محسن رضایی نے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ تعاون اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں اسرائیل سے جنوبی لبنان، جنوبی شام، غزہ اور مغربی کنارے سے انخلا اور حملے بند کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
