17
کابل (پاک ٹوڈے): اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے مطابق 2023 سے 2025 کے دوران تقریباً 49 لاکھ افراد افغانستان واپس آئے، جس کے باعث ملک میں روزگار کے مواقع، بنیادی خدمات اور بنیادی ڈھانچے پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
طلوع نیوز کے مطابق یو این ڈی پی نے بتایا کہ واپس آنے والے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد سے مقامی آبادیوں کو بھی اضافی مشکلات کا سامنا ہے۔
ادارے کے مطابق پروگرام REVIVE II کے تحت افغانستان کے بعض صوبوں میں مقامی آبادیوں کی مدد کے لیے اقدامات کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد لوگوں کے ذرائع معاش بہتر بنانا اور بنیادی سہولیات تک رسائی میں مدد فراہم کرنا ہے۔
