14
چارسدہ (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے چار ارکانِ صوبائی اسمبلی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چارسدہ میں چھاپے مارے اور ان کے گھروں اور حجروں کی تلاشی لی۔
پولیس نے ایم پی ایز عارف احمد زئی، افتخار اللہ جان، ارشد عمرزئی اور خالد خان کے گھروں اور حجروں پر گرفتاری کے لیے چھاپے مارے۔ چاروں ارکانِ اسمبلی کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچانے اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے الزامات کے تحت کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ایک اور رکنِ صوبائی اسمبلی فضل شکور پہلے ہی لاپتہ ہیں۔
