واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکا کے وسط مدتی انتخابات 2026 میں ڈیموکریٹک پارٹی نے سینیٹ میں اکثریت حاصل کر لی ہے، جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بڑا سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی انتخابات کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں 51 نشستیں حاصل کی ہیں، جبکہ ریپبلکن پارٹی کے حصے میں 39 نشستیں آئی ہیں۔ مزید 10 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔
نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط بناتے ہوئے اکثریت حاصل کر لی ہے۔ اس کامیابی کو صدر ٹرمپ کی سیاسی طاقت کے خلاف عوامی ردعمل اور ان کی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی اکثریت آئندہ امریکی سیاست اور صدر ٹرمپ کی قانون سازی کے عمل پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔
