14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شاہد خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم

​اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے این آئی سی یو میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کے ہولناک سانحے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر عہدے سے معطل کر دیا ہے۔

​وزیراعظم کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس دلخراش واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا اور متعلقہ حکام کی غفلت پر فوراً کارروائی کا حکم دیا گیا۔ اجلاس کے فیصلے کے مطابق سیکرٹری صحت کو نہ صرف معطل کر دیا گیا ہے بلکہ انہیں عہدے سے ہٹانے کے بھی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

​علاوہ ازیں، وزیراعظم شہباز شریف نے سانحے کی غیر جانبدارانہ اور تفصیل سے تحقیقات کے لیے سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، جس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نوئل اعوان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی آتشزدگی کے اسباب اور ذمہ دار عناصر کا تعین کر کے جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

​

Related posts

سہیل آفریدی کا 13 اکتوبر کو صوابی میں آئندہ لائحہ عمل دینے کا اعلان

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اور مذاکرات ساتھ ساتھ جاری رکھنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی قافلہ چارسدہ پہنچ گیا، فاروق اعظم چوک پر سہیل آفریدی کے کنٹینر کا پڑاؤ