چارسدہ (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے خود بھی سوشل میڈیا پر اپنی بازیابی کی اطلاع شیئر کی ہے۔
فضل محمد خان 22 ستمبر 2026 کو مردان رنگ روڈ پر رشکئی انٹرچینج کے قریب لاپتا ہوگئے تھے۔ اس وقت پی ٹی آئی رہنماؤں اور ان کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
ان کی بازیابی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔ اب ان کی گھر واپسی کی اطلاع سامنے آئی ہے۔