لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 120 افراد لاپتہ، 35 کا تعلق باجوڑ سے ہے

لیبیا (پاک ٹوڈے): مشرقی لیبیا کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں تقریباً 120 افراد لاپتہ ہوگئے، جن میں 35 افراد کا تعلق پاکستان کے ضلع باجوڑ سے بتایا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ کشتی میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 120 افراد سوار تھے۔

رپورٹس کے مطابق افسوسناک حادثہ جمعہ کے روز مشرقی لیبیا کے ساحلی شہر طبرق کے قریب بردعہ جزیرے کے نزدیک پیش آیا، جہاں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی سمندر میں الٹ گئی۔

حادثے میں لاپتہ ہونے والے افراد میں پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں 35 افراد کا تعلق ضلع باجوڑ سے بتایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاندانوں میں تشویش اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Related posts

مردان سے لاپتا ہونے والے ایم این اے فضل محمد خان بازیاب، گھر پہنچ گئے

بلوچستان میں سرکاری محکموں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور کنٹریکٹ ملازمت کے بل پر تشویش

عمران خان کا اپوزیشن اتحاد وسیع کرنے کا فیصلہ، مولانا فضل الرحمٰن سے رابطے کی ہدایت