سال 2026 کے پہلے چھ ماہ میں ازبکستان سے افغانستان کو 961.5 ملین ڈالر کی برآمدات: ازبک سٹیٹسٹکس کمیٹی

تاشقند (پاک ٹوڈے): ازبکستان کے قومی ادارۂ شماریات کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق افغانستان ازبکستان کی تیسری بڑی برآمدی منڈی کے طور پر سامنے آیا ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ازبکستان نے سال 2026 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران افغانستان کو 961.5 ملین ڈالر مالیت کی اشیائے صرف اور سامان برآمد کیا ہے۔ اس تجارتی حجم کے ساتھ افغانستان ازبکستان کی برآمدی فہرست میں نمایاں مقام پر آ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران روس 2.4 ارب ڈالر کی مجموعی برآمدات کے ساتھ ازبکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی رہا، جبکہ چین 1.4 ارب ڈالر کی برآمدات کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان رہا۔ ازبک حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں مسلسل استحکام دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Related posts

پاکستان سے افغانستان کی حالیہ ترقی برداشت نہیں ہو رہی، افغان نائب وزیر

کابل میں امام ابوحنیفہؒ نمائش کا آغاز، ملکی و عالمی کاروباری اداروں کی بڑی شرکت

کابل میں یوناما کے دفتر پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، 4 افراد گرفتار