داعش خراسان کے 2 رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر 18 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کے دو سرفہرست رہنماؤں ثناء اللہ غفاری اور عبید اللہ کی معلومات کی فراہمی پر مجموعی طور پر 18 ملین ڈالر تک کے بھاری انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق داعش خراسان کے امیر ثناء اللہ غفاری المعروف شہاب المہاجر کے بارے میں معلومات دینے پر 8 ملین ڈالر تک کا انعام رکھا گیا ہے۔ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ ثناء اللہ غفاری تنظیم کی تمام تر عسکری کارروائیوں کی منظوری دینے اور گروپ کی سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کا ذمہ دار ہے۔

دوسری جانب، تنظیم کے دوسرے اہم رہنما عبید اللہ سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالر تک کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق عبید اللہ داعش کے مالیاتی امور کو چلانے، آپریشنز کی منصوبہ بندی کرنے اور حملہ آور گروہوں کی قیادت کرنے کا مرکزی کردار ہے۔

ان دونوں رہنماؤں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پاکستان میں روپوش ہے اور پاکستان پر ان کی سرپرستی کا الزام بھی لگایا جاتا ہے، اس سے پہلے داعش کے کچھ سرکردہ رہنماؤں کی پاکستان سے گرفتاری نے اس تاثر کو تقویت پہنچائی ہے۔

Related posts

امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد رکن عائشہ وہاب کا واشنگٹن پر افغان حکومت سے بات چیت پر زور

سی آئی اے چیف جان ریٹکلف کا غیر اعلانیہ دورۂ ماسکو، اہم سفارتی تحرک کی قیاس آرائیاں

عمران خان کے بیٹوں کا ان کی صحت سے متعلق آزادانہ طبی معائنے کا مطالبہ، عالمی برادری سے رابطوں کی حکمتِ عملی کا بھی اعلان