عمان میں مسافر بس اور دو ٹرکوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 17 زخمی

مسقط (پاک ٹوڈے): عمان میں مسافر بس اور دو ٹرکوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔ حادثہ پیر کی علی الصبح حیما اور ثمریت کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔

رائل عمان پولیس کے مطابق حادثہ سلطان سعید بن تیمور روڈ پر رات تقریباً ڈیڑھ بجے پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پہلے دو ٹرک آپس میں ٹکرائے، جس کے بعد 26 مسافروں کو لے جانے والی بس ان میں سے ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول ڈیفنس اور ایمبولینس اتھارٹی کی امدادی کارروائیوں کے بعد حیما، نزویٰ اور آدم کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

عمانی حکام نے تاحال جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی۔ یہ بھی واضح نہیں کہ متاثرین میں پاکستانی شہری شامل ہیں یا نہیں۔

رائل عمان پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم تصادم کی حتمی وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Related posts

انتخابی اصلاحات میں تمام جماعتوں کو برابری کی نمائندگی دی جائے، بیرسٹر گوہر

بنوں میں جائیداد کا تنازع تین افراد کی جان لے گیا، فائرنگ سے دو بھائی اور مہمان قتل

نئے صوبوں کے معاملے پر حکومتی اتحاد میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے، کیا اتحاد ٹوٹنے کے قریب ہے؟