بنوں (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے علاقے کے کمپنی روڈ پر پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ساجد اور عبدالرازق ولد رحیم زادہ سمیت ان کا مہمان عادل نواز جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔