کوہاٹ (پاک ٹوڈے): پولیس لائنز کی مسجد پر دھماکے اور حملے کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کوہاٹ پہنچ گئے۔
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا کی براہ راست نگرانی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، جبکہ علاقے میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔
سی ٹی ڈی ماہرین نے آئی جی خیبر پختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی کو آپریشن اور موجودہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔
آئی جی ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور ان کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔