راولپنڈی (پاک ٹوڈے): بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بشریٰ بی بی بھی شریک تھیں۔ اس دوران بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان سے مختلف مقدمات کے وکالت ناموں پر دستخط کروائے، جبکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ عمران خان کی صحت بہتر تھی۔