ہنگو میں گھر کے اندر فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ہنگو (پاک ٹوڈے): ضلع ہنگو کے علاقے سروخیل میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی کے مطابق واقعہ تھانہ دوآبہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو خواتین، تین بچے اور ایک مرد جان سے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے دوآبہ اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ڈی پی او کے مطابق واقعے کی وجوہات اور محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

Related posts

بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، بشریٰ بی بی بھی شریک

افغان حکومت ملک بھر میں تقریباً 4 لاکھ یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے، افغان وزیر داخلہ

بلوچستان: انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، یورپ جانے والے 173 افغان شہری زیرِ حراست