لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی کی بیٹیوں کو کل جیل میں والدہ سے ملاقات کرانے کا حکم

لاہور (پاک ٹوڈے): لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی دونوں بیٹیوں کو کل صبح 10 بجے جیل میں اپنی والدہ سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں توسیع کے خلاف دائر درخواستوں پر جسٹس عبہر گل خان نے سکینہ اور شاہ ریز کی درخواستوں کی سماعت کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ نورین نیازی کی دونوں بیٹیوں کی اپنی والدہ سے ایک گھنٹے کی ملاقات کرائی جائے۔ اس مقصد کے لیے وکیل ملاقات سے متعلق ڈی سی لاہور کو درخواست دے گا، جس پر ضلعی انتظامیہ کل ملاقات یقینی بنائے گی۔

عدالت نے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں توسیع کے معاملے پر ڈی سی لاہور کو ذاتی حیثیت میں 4 نومبر کو طلب کر لیا۔

دوسری جانب علیمہ خان کی نظر بندی میں توسیع کے خلاف درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

Related posts

بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، بشریٰ بی بی بھی شریک

افغان حکومت ملک بھر میں تقریباً 4 لاکھ یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے، افغان وزیر داخلہ

بلوچستان: انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، یورپ جانے والے 173 افغان شہری زیرِ حراست