لاہور (پاک ٹوڈے): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز کے فائنل میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرانے کی مرتکب پائی گئی، جس پر میچ ریفری جیف کرو نے ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سلو اوور ریٹ کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کی سزا قبول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کو لاہور میں کھیلے گئے تین ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔