وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کا نوٹس

پشاور (پاک ٹوڈے): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دھماکے میں متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، جبکہ اسپتالوں میں زخمیوں کے فوری علاج اور ضروری طبی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے شدید زخمیوں کو طبی ضرورت کے مطابق دیگر اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے بھی مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ دہشتگردی کی کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

وزیراعلیٰ نے واقعے کے تمام پہلوؤں کی مکمل چھان بین اور امدادی و سکیورٹی اقدامات مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

 

Related posts

افغان حکومت کا پاکستان کو انتباہ، افغان خودمختاری کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل کا عندیہ

کوہاٹ پولیس لائنز حملہ، آپریشن آخری مرحلے میں داخل

کوہاٹ پولیس لائن کے قریب دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی، 50 سے زائد زخمی