راولپنڈی (پاک ٹوڈے): جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں داخلی استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی بہانے سے انتشار پھیلانے یا 9 مئی جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش سے بلا امتیاز، بغیر کسی ہچکچاہٹ اور فیصلہ کن قوت کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ عسکری ذرائع کے مطابق فورم نے ملکی سیکیورٹی صورتحال اور قانون کی بالادستی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ ریاست کی رٹ اور داخلی امن و امان کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش سے آہنی ہاتھوں اور قانون کی مکمل طاقت سے نمٹا جائے گا
15
