12
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس پر ہم بات نہیں کرتے، یہ افواج پاکستان کی پریس ریلیز ہوتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور امید ہے کہ بات چیت نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں کوئی غیر معمولی تاخیر نہیں ہورہی، اہم معاملات میں بعض اوقات وقت لگ جاتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات ملک، قوم اور جمہوریت کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ پی ٹی آئی نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوئی ہے اور آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھنا چاہتی ہے۔
