18
کراچی (پاک ٹوڈے): شہر قائد کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ فائیو اسٹار چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
