17
کابل (پاک ٹوڈے): وزارتِ مہاجرین و واپسی کے مطابق رواں ہفتے پاکستان کی جیلوں سے رہائی کے بعد 291 افغان مہاجرین افغانستان واپس پہنچ گئے ہیں۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 27 افغان شہری قندھار میں اسپن بولدک سرحدی گزرگاہ کے ذریعے جبکہ 264 افراد ننگرہار میں طورخم سرحدی گزرگاہ کے راستے افغانستان واپس آئے۔
